• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پڑوسیوں کے جھگڑے میں فائرنگ سے بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں گولیاں چل گئیں، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور بچی زخمی ہوگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لائنز ایریا میں چند بچوں کا موٹرسائیکل سے پیٹرول نکالنے پر جھگڑا ہوا، شور شرابہ سن کر ملزم نے گھر سے نکل کر فائرنگ کردی،  بلال اور ابریش کھیل رہے تھے، جو ملزم کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

 ملزم سونو عرف بلا پولیس قومی رضا کار میں بھی تعینات تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران بچی کو ٹانگ میں گولی لگی ہے، گولی ٹانگ میں موجود ہے، تاہم حالت خطرے سے باہر ہے، ٹانگ سے گولی نکالنے کے لیے آپریشن عید کے بعد کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے بچے بلال کو سر میں گولی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچہ قائد آباد کا رہائشی اور لائنز ایریا میں اپنی بہن کے گھر آیا تھا، بچے کے والد اسکریپ کا کام کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید