اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ اختر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے، افسوس ناک واقعے میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق رکشہ کو بچاتے ہوئے مسافر بس کی کار سے ٹکر ہو گئی۔
سندھ کابینہ نے صوبائی اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر فرسٹ ائیر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دے دی۔
لیبیا کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران اس حادثے میں جاں بحق 4 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ڈی پی او عبدالرشید کے مطابق رشکئی کے قریب موٹر وے پر گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں سینئر سول جج محمد حیات جاں بحق ہوگئے ہیں۔
وفاقی حکومت اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات کا کوئی بھی مناسب جواب نہیں دے سکی۔
سعودی عرب کی جانب سے 10 ہزار مزید پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت کے معاملے پر وزارت مذہبی امور نے نجی حج آپریٹرز سے 10 ہزار عازمین کی تفصیلات طلب کرلیں۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے سفیر اور سرکا تاج ہیں، ان پر جتنا کچھ نچھاور کریں کم ہے۔
ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کو مشورہ دیا تھا جن کی فہرست جاتی ہے وہ ہی ملاقات کے لیے جائیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی نے پارٹی لیڈران کو ایک دوسرے کے خلاف بات کرنے سے روک دیا ہے۔
فیصل آباد کے علاقے ماموں کانجن میں مبینہ ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے لیے گئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ جب سندھ 62 فیصد شدید پانی کی قلت کا شکار ہے تو تونسہ پنجند لنک کینال کو کیوں کھولا گیا؟
اسی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کےلیے پنک ای وی اسکوٹر اسکیم جلد شروع کرنے کی ہدایات کی۔ ملازمت پیشہ اور طالبات درخواست گزاروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا لازمی قرار دیا گیا۔
سابق وزیر خارجہ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی سربراہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہماری ریونیو اسٹریم سوکھ چکی ، بجٹ روپوں میں اور اخراجات ڈالرز میں ہیں۔
فچ کا پاکستان کی ریٹنگ بی مائنس کرنا معاشی اصلاحات اور پالیسیوں پر اعتمادکا اظہار ہے، وزیر خزانہ