جمعیت علمائے اسلام نے مرکزی مجلسِ عاملہ کا اجلاس 26 اپریل کو طلب کر لیا۔
جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ اجلاس 3 سے 4 دن جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتِ حال اور عدالتی سطح پر پیدا کردہ بحران کے عوامل پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ حالات کے حوالے سے مضبوط جماعتی مؤقف طے کیا جائے گا۔
اسلم غوری نے کہا کہ اجلاس میں کے پی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتِ حال پر غور ہو گا۔