• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف غلط مقدمہ نہیں بنایا، چاہتے تو سزائے موت کے کیسز بنا سکتے تھے، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ - فوٹو: فائل
رانا ثناء اللّٰہ - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا، چاہتے تو ان کیخلاف سزائے موت والے کیسز بنا سکتے تھے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ الیکشن سے فرار نہیں چاہتے، الیکشن اپنے وقت پر ہونگے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔ عمران خان کے خلاف کوئی غلط مقدمہ نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ الیکشن اپنے وقت پر ہونگے، جب الیکشن ہونگے تو ن لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید