• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہیون میں مسافر کوسٹر کو حادثہ: 6جاں بحق، 10زخمی

فوٹو فائل
فوٹو فائل

جامشورو سے سیہون جانے والی بس کو حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی جامشورو عمران قریشی نے بتایا کہ حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں تھوڑی پھاٹک کے مقام پر تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے کچے میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 بچے اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافر کوسٹر حیدرآباد سے سیہون جارہی تھی لاشوں اور زخمیوں کو مانجھند تعلقہ اسپتال اور عبداللّٰہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید