کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ مری میں جن ہوٹلز میں پارکنگ نہیں ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔
لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مری میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولت دینے کےلیے کوشاں ہیں، سیاحوں کو پورے سیزن میں سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ مری میں مختلف مقامات میں ٹورسٹ سہولت مراکز قائم ہیں، تمام علاقوں کو وائی فائی سی سی ٹی وی کیمروں سے منسلک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات اور سڑکوں کی غیر معیاری کارپٹنگ پر انکوائری ہو رہی ہے، تعمیرات پر پابندی نہیں لیکن نقشوں کی جانچ ہو رہی ہے۔
کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ حکومت پنجاب مری میں پارکنگ پلازوں کی کمی دور کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔