پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی تقریر ریکارڈ پر ہے جس میں اسٹبلشمنٹ سے رابطوں کا اعتراف ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے پی پی رہنما شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بھائی لوگ ہمیں کہتے ہیں کہ آئیں معاملات ٹھیک کریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آصف زرداری کے بقول انہوں نے پہلے پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کوچلتا کرنے کی شرط رکھی، پچھلے سال جنوری سے اپریل تک پی ڈی ایم کے قائدین خفیہ ملاقاتوں کے مشن پر لگے ہوئے تھے۔
فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا ہے کہ آصف زرداری کی بلاول زرداری کو وزیرِ اعظم بنانے کی خواہش ایک لاحاصل خواہش ہے۔