تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے سیکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
سوشل میڈیا پر عمران خان نے لکھا ہے کہ افتخار گھمن اوورسیز پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پاکستان آئے۔
عمران خان نے لکھا ہے کہ میری سیکیورٹی کمزور کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے انہیں ہدف بنایا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے یہ بھی لکھا ہے کہ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے۔