• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع گھوٹکی کے شہرسرحد میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

گھوٹکی(نامہ نگار) یونین کونسل سرحد اور ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سےگھوٹکی کی تحصیل سرحد(عمر ڈھو) شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہےجگہ جگہ گندگی ، غلاظت اور سڑکوں  پر نالیوں کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہر کے  مصروف ترین کاروباری مراکز اور محلے گندے پانی کی لپیٹ میں ہیں۔ شہر کے مختلف محلوں لکھن محلہ ، ملک محلہ ، روشن محلہ ، ماڑوائی محلہ ، شاہی بازار ، شیخ محلہ اور دیگر میں جابجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے باعث نالیوں اور ڈرینج کا گندا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا ہے جبکہ رمضان المبارک میں نمازیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں اور سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں لیاقت ملک ، غلام حسین ، ابا شوکت ، نورحسن ، رانا محمد اقبال ، عامر ملک اور دیگر نے نیشنل پریس کلب سرحد پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی شہر سرحد میں  25  برس سے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوئے  جس کے باعث شہر کی  سڑکیں راستے مکمل تباہ ہو گئے ہیں۔ آے روز احتجاج کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ ، صوبائی وزیر بلدیات اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے ناقص  انتظامات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نا اہل افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین