• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوگروپوں میں فائرنگ2افرادزخمی، متعدد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے  جن میں سےایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق جمعہ کو دوپہر فارقیہ مسجد کے راستے سے موٹر سائیکل گزارنے پر آصف خان اور راجہ برخودار کے مابین تنازعہ کھڑا ہوگیا ، افطاری کے بعد آصف خان نے راجہ برخودار کے گھر پر حملہ کر دیا جس پر راجہ برخودار کے گھر سے بھی فائرنگ کی گئی، دونوں گروپوں میں فائرنگ کےنیتجے میں دو نوجوان زخمی ہوئے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر متعدد افرا د کو گرفتار کر لیا ،  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین