سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کے بعد لندن پہنچ گئے۔
سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر نواز شریف نے رمضان کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارا اور عید بھی وہیں منائی۔
نواز شریف اور مریم نواز نے اس دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔