• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سابق نمائندے پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے سابق نمائندے آیت اللّٰہ عباس علی سلیمانی پر قاتلانہ حملے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مبینہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آیت اللّٰہ عباس علی سلیمانی پر حملہ آور نے پیچھے سے فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ آیت اللّٰہ عباس علی سلیمانی پر حملہ بابلسر شہر میں ہوا۔

وہ ایرانی سپریم لیڈر کی انتخابی کونسل کے رکن تھے۔

ایرانی صوبے مازندران کے گورنر کا کہنا ہے کہ حملہ آور بابلسر کے بینک میں سیکیورٹی اہلکار تھا جسے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید