• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات کے معاملات اب بہتری کی طرف جا رہے ہیں: سراج الحق

سراج الحق—فائل فوٹو
سراج الحق—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے معاملات اب بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ خود بوجھ نہ اٹھائے، یہ بوجھ سیاستدانوں کو اٹھانے دے۔

سراج الحق نے کہا کہ سب کو احساس ہو گیا کہ لڑنے سے فساد اور انارکی میں اضافہ ہو گا، مذاکرات سے نتائج نکلیں گے اور مسئلے کا حل نکلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے تو سیاستدان ایک دوسرے کا نام سننے کو تیار نہیں تھے، پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت الیکشن چاہتی ہی نہیں ہے۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ یہ بڑی ڈیولپمنٹ ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم مذاکرات کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کے ساتھ بہت تلخی ہے، اس لیے وہ آپس میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی ایک دوسرے سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہو گئی ہیں۔

یہ مذاکرات آج شام 6 بجے شروع ہونے جا رہے ہیں جن سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید