کراچی(جنگ نیوز )ایچ بی ایل کا اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے ڈیویڈنڈ کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس ہوا جس میں فرسٹ کوارٹر کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا۔جس میں قبل از ٹیکس منافع 21.5؍ بلین روپے ظاہر کیا گیا ہے جوگزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 14.6؍بلین روپے زیادہ ہے جس سے منافع میں47؍فیصد بہتری ظاہر ہوتیہےجو نہ صرف ملک کی سطح پر بلکہ ملک سے باہر بینک کی برانچوں کی بہتری کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔بینک کا بعد از ٹیکس منافع 54؍ فیصد اضافے کے ساتھ 13.3؍ بلین روپے رہا جبکہ فی شیئر آمدنی گزشتہ سال کے اس عرصے کے 5.78؍ روپے سے بڑھ کر 9؍روپے فی شیئر ہو گئی۔بینک نے اس موقع پر اپنے شیئر ہولڈرز کے لئے 1.50؍روپے فی شیئر (فیصد ) ڈیویڈنڈکا بھی اعلان کیا ہے۔