کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،عالمی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ اور دیگر منفی خبروں کی وجہ سے سر مایہ کاروں میں بے چینی، اہم سیکٹرز میں فروخت کے شدید دباوسے مارکیٹ میں مندی کی لہر ، کے ایس ای100انڈیکس میں 1505 پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 21 ہزار کی نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہی، 69.57 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 170 ارب 34 کروڑ 91 لاکھ روپے کی کمی،کاروباری حجم بھی 38.60 فیصد کم رہا۔