کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 18 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.35 روپے تک کی کمی،پاؤنڈ بھی 3.43 روپے تک سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 15 پیسے کے اضافےڈالر کی قیمت خرید283.45 روپے سے بڑھ کر 283.60 روپے اور قیمت فروخت 283.65 روپے سے بڑھ کر 283.80 روپے ہو گئی ہے۔