• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغاوت پر اکسانے کا کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر اعتراض عائد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دائر کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کرتے ہوئے سوال کیا گیا ہے کہ عمران خان ٹرائل کورٹ کے بجائے ہائی کورٹ میں کیسے ضمانت دائر کر سکتے ہیں؟

عمران خان نے آج ہی درخواستِ ضمانت دائر کی

اس سے قبل آج ہی اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے درخواستِ ضمانت دائر کی تھی۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے آج ہی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی استدعا کی گئی۔

عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شدید سیکیورٹی تھریٹس ہیں، جن کی وجہ سے دوبارہ قاتلانہ حملہ ہو سکتا ہے۔

درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ٹرائل کورٹ کی بجائے خود عبوری ضمانت منظور کرے۔

اس کیس میں پیش ہونے کے لیے عمران خان لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید