لندن میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی قیام گاہ کے باہر مظاہروں پر پابندی لگوانے کیلئے ویسٹ منسٹر کے کونسلر متحرک ہوگئے، پولیس سے رابطہ کرلیا گیا۔
بیرسٹر پال فشر کہتے ہیں یہ جگہ پاکستانی پارلیمنٹ نہیں، نواز شریف کی مخالف جماعت کے ہامی یہاں مسائل پیدا نہ کریں۔
مظاہروں سے ایون فیلڈ کے آس پاس رہنے والے افراد شدید پریشانی محسوس کرتے ہیں، انہیں ہراساں بھی کیا جاتا ہے، شواہد دیکھے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مظاہروں کے دوران دوسروں کا احترام کم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس ہے کہ ان مظاہروں کے ذمہ دار نواز شریف نہیں، پڑوسیوں کے سکون کے لیے مظاہروں کو بند ہونا چاہیے۔