امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کی تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کریں، ہم نے عید الاضحیٰ کے بعد الیکشن کی تجویز دی ہے۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اپنے رویے میں لچک پیدا کریں۔
سراج الحق نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ انتخابات پورے ملک میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کے اصل وارث ہیں، فیصلے کا اختیار دینا ہوگا۔