ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ منور علی گھانگرو نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی میں 16 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
منور علی گھانگرو نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈویژن میں ایک کروڑ 76 لاکھ 79 ہزار 244 افراد کو گنا گیا ہے، شہر کی آبادی میں شرح اضافہ 10.32 فیصد تک پہنچ گیا ہے، آبادی شماری میں اضافہ عید کے بعد ہونے والی توسیع میں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 46 لاکھ 58 ہزار 463 تک پہنچ گئی ہے، حیدرآباد ڈویژن میں 1 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 386 افراد کو گنا جاچکا ہے۔
منور گھانگھرو نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ 46 ہزار 439 اور سکھر ڈویژن میں 61 لاکھ 96 ہزار 747 افراد کو گنا جا چکا ہے۔
ڈائریکٹر ادارۂ شماریات سندھ نے یہ بھی کہا ہے کہ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی آبادی 9 لاکھ 70 ہزار 507 افراد پر مشتمل ہے، جبکہ میرپورخاص ڈویژن میں 49 لاکھ 37 ہزار 150 افراد کو گنا جا چکا ہے۔