• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بچانے کا واحد حل ایک ہی دن انتخابات کروانا ہے: سراج الحق

سراج الحق—فائل فوٹو
سراج الحق—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانے کا واحد حل ملک میں ایک ہی دن انتخابات کروانا ہے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر انتخابات کے لیے 8 اکتوبر کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی سیاسی جماعتوں کی بات سنے بغیر انتخابات کے لیے 14 مئی کا اعلان کیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان کوئی غریب ملک نہیں جس کے پاس 21 ارب روپےنہ ہوں، حکومت الیکشن کے لیے پیسےدینا نہیں چاہتی تھی۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ سیاسی انتشار کا حل عوام کے پاس ہے، پنجاب میں انتخابات پہلے سے ہی متنازع ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید