• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ شہریوں کو صحیح گنا جائے: اسد عمر

اسد عمر—فائل فوٹو
اسد عمر—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں رہنے والوں کو صحیح سے شمار کیا جائے، واضح ہو گیا کہ ایم کیو ایم کو نتائج قبول ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہماری حکومت نے ڈیجیٹل مردم شماری کا فیصلہ کیا تھا، مردم شماری کے عمل میں شفافیت ہونی چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری اگر زمینی حقائق کی صحیح عکاسی نہیں کر رہی تو جمہوریت بے معنی ہے، یہ واضح ہو گیا کہ ایم کیو ایم کو نتائج قبول ہیں، انہوں نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ دے کر کراچی کا سودا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہوتا ہے، الگ بات ہے کہ الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کو ماننے سے انکاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان کا آئین ٹوٹ چکا ہے اور کم مدت کے لیے ذاتی مفادات کی خاطر آئین سے انحراف کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید