پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پی پی 137 شیخوپورہ کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر چدھڑ کے والد مقصود چدھڑ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سفارش پر بیٹے کو ٹکٹ ملنے کی تصدیق کردی۔
ایک بیان میں مقصود چدھڑ نے کہا کہ ابوذرچدھڑ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سفارش پر ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ٹکٹ کےلیے کوئی رقم ادا نہیں کی گئی۔
جیو نیوز کی خبر پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
انہوں نے کہا کہ چھان بین کے بعد رقم کے عوض ٹکٹ دینے کا الزام جھوٹ نکلا ہے۔
فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس کے صاحبزادے نجم ثاقب اور پی ٹی آئی امیدوار کی آڈیو کو جعلی قرار دینے پر اصرار کیا۔
ان کا دعویٰ تھا کہ چھان بین کے بعد پارٹی ٹکٹ کےلیے پیسے دینے کا الزام جھوٹا نکلا ہے۔
فواد چوہدری نے ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ جعلی آڈیو جاری کرنے والے اصل چہرے بےنقاب کیے جائیں۔
خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں اپنے بیٹے کی آڈیو کو درست تسلیم کیا تھا۔