• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی ٹکٹ کیلئے لین دین، نجم ثاقب، ابوذر کیخلاف پی ٹی آئی نے چھان بین شروع کردی

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے بیٹے اور پی ٹی آئی کے پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر ابوذر کی آڈیو سامنے آنے پر پی ٹی آئی نے چھان بین شروع کردی ہے۔

تحریک انصاف نے پی پی 137 شیخوپورہ کا ٹکٹ ملک نعیم کو جاری کرنے کے بعد ریویو میں ملک نعیم کا ٹکٹ منسوخ کرکے ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کے دوست ابوذر چدھڑ کو جاری کردیا، جن کو پی ٹی آئی میں آئے کچھ ماہ ہی ہوئے تھے۔

ابوذر کو ٹکٹ ملنے کے بعد ان کی ایک آڈیو سامنے آئی، جس میں وہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے سے بات کر رہے ہیں۔

نجم ثاقب مڈل مین میاں عزیر سے ایک بیس کا سامان لانے کی بات کر رہے ہیں۔

اس پر ثاقب نثار کا ردعمل بھی سامنے آیا کہ ٹکٹ کہ سفارش کی تھی لیکن پیسوں کے معاملے کی تردید کرتے ہیں۔

ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب، مڈل مین میاں عزیر اور ٹکٹ ہولڈر ابوذر لندن میں اکھٹے پڑھتے رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عامر کیانی کے بیٹے فہد کیانی بھی ابوذر کے دوست ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس بارے میں فہد کیانی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابوذر سے صرف 3 ملاقاتیں ہوئیں، وہ میری شادی میں بھی آئے تھے، وہ میرے دوستوں کے دوست ہیں۔

ابوذر چدھڑ کا کہنا تھا کہ فہد کیانی ان کے دوست نہیں ہے۔

ٹکٹ ہولڈر ابوذر پر 2021 میں زیر دفعہ 371 اے بی کے تحت مقدمہ بھی درج ہوا، جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔

اس بارے میں ابوذر کے والد مقصود چدھڑ کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑائی کے معاملے پر غلط پرچہ دیا تو ایس ایچ او کو بھی معطل کردیا گیا تھا اور عدالت نے جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر خارج کردیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید