• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدت کیس میں گواہان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے عدت کیس کے گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان عدت کیس کے گواہان میں شامل نکاح خواں مفتی محمد سعید اور عون چوہدری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

اسلام آباد میں عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔ لیگل ٹیم میں خواجہ حارث، نعیم پنجوتھا، انتظار پنجوتھا اور حسان نیازی شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق قانونی مشاورت میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عدت کیس میں گواہان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق عدت کیس میں عمران خان گواہان کے بیانات ریکارڈ ہونے پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

قانونی مشاورت کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان عدت کیس کے گواہان مفتی محمد سعید اور عون چوہدری کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس کے حوالے سے عمران خان کی قانونی ٹیم نے شہزاد اکبر سے رابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر بیرون ملک مقیم ہیں، وہ توشہ خانہ کیس کےلیے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو معاونت فراہم کریں گے۔

ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق عمران خان کل اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہوں گے، عدالت میں اُن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید