اینٹی کرپشن عدالت گجرات نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اینٹی کرپشن کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اپنے خلاف اینٹی کرپشن کے مقدمات میں گجرات کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں پرویز الہٰی نے2 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں پرویز الہٰی کی عبوری ضمانت 23 مئی تک منظور کر لی۔
واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف اینٹی کرپشن گجرات اور گوجرانوالہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔
دونوں مقدمات میں پرویز الہٰی پر ترقیاتی اسکیموں میں کِک بیکس لینےکا الزام ہے۔