• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: گھر کے درخت میں چھپائے 1 کروڑ روپے برآمد

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما کے بھائی کے گھر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھاپا مار کر 1 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے گھر میں موجود درخت میں پیسے چھپائے گئے تھے جنہیں برآمد کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کانگریس کے رہنما اشوک کمار کے بھائی سبرامنیا رائے کے گھر پر چھاپا مارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا اسمبلی کے الیکشن 10 مئی کو ہونے ہیں جبکہ نتائج کا اعلان 13 مئی کو کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید