امریکی میڈیا کے مطابق خلیجی خطے میں تیل اور گیس کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے، سعودی عرب نے خام تیل پائپ لائن کے ذریعے بندرگاہ ینبع منتقل کرنا شروع کر دیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے آغاز میں ہی پانچ سپر ٹینکر ینبع بندرگاہ سے روانہ ہو چکے۔ بحری جہازوں میں تقریباً ایک کروڑ بیرل خام تیل لوڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ینبع بندرگاہ سے برآمدات فروری کے مقابلے میں تقریباً تین گنا بڑھ گئی۔ عام حالات میں سعودی عرب زیادہ تر تیل برآمدات خلیج فارس میں بندرگاہ راس تنورا سے کرتا ہے۔