وزیراعظم پاکستان شہباز شریف شاہ چارلس کی تاج پوشی میں شرکت کےلیے برطانیہ پہنچ گئے۔
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور وزیر خارجہ برطانیہ کے نمائندے نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔
وزیراعظم ہفتے کو شاہ چارلس کی ویسٹ منسٹرایبی میں ہونے والی تاج پوشی کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
شہباز شریف دولتِ مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
شہباز شریف برطانیہ میں 5 روز قیام کریں گے، اُن کی واپسی پیر کو متوقع ہے۔
وزیراعظم پاکستان لندن میں قیام کے دوران اپنی پارٹی کے قائد، بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔