• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19جون1992پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، الطاف حسین

لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہا ہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگزرائگاںنہیںجائیں گی، شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان سے ظلم وستم کے نظام کاخاتمہ ضرورہوگا۔ 19جون 1992ء کے شہداء کی 24 ویںبرسی کے موقع پراپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ 19 ، جون ،پاکستان کی تاریخ سیاہ ترین دن ہے، اس دن غریب ومتوسط طبقہ کی واحدنمائندہ جماعت ایم کیوایم کو کچلنے کیلئے ریاستی آپریشن کاآغازکیاگیا، اس آپریشن میں ایم کیوایم جیسی امن پسند اور محب وطن سیاسی جماعت کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی سازش پرعملدرآمدکیاگیا اوربے گناہ مہاجروں کی نسل کشی کی گئی، جس کاسلسلہ آج بھی بدستور جاری ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ 19 جون1992ء کو ایم کیوایم کی صفوں سے نکالے گئے جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوںکوسرکاری ٹرکوںمیںبٹھا کرکراچی لایاگیا، انہیں پیسہ، اسلحہ ،گاڑیاں اور سرکاری سرپرستی فراہم کرکے ایم کیوایم کے کارکنوںکے گھروں اور دفاتر پر قبضوں اور قتل وغارت گری کاکھلالائسنس دیاگیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھرایک جانب کراچی میں قیام امن کی آڑمیں ایک جانب ایم کیوایم کرش آپریشن کیاجارہاہے ، بے گناہ رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورکارکنوںکوگرفتارکرکے لاپتا کیاجارہا ہے ، انہیں جھوٹے مقدمات میںملوث کیاجارہا ہے اورحراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب ضمیرفروش عناصر کو سرپرستی فراہم کرکے مہاجروںکے اتحاد کونقصان پہنچانے کی سازش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین