• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی نااہلی کیخلاف درخواست: میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل اور ڈی سیٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روکنے کے حکمِ امتناع میں 11 مئی تک توسیع کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے پٹیشن واپس لینے کی متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکیل خالد اسحاق کی التواء کی درخواست منظور کر لی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ویسے تو یہ ایک سیکنڈ کا کیس ہے، پتہ نہیں کیوں اس میں دیر ہو رہی ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اصل ایشو یہ ہے کہ یہ درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست ہے۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں فل بینچ کے سامنے یہ کیس زیرِ سماعت ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ لاہور ہائی کورٹ میں آپ کا کیس کب لگا ہوا ہے؟

بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ لاہور میں شائد 19 مئی کو یہ کیس لگا ہوا ہے، مسلسل کیسز لگے ہوئے ہیں، میں نے چھٹی پر بھی جانا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ان سے کہا کہ خالد اسحاق صاحب کی طرف سے آج التواء کی درخواست آئی ہے، اس کیس کو ہم پھر پیر کو رکھ لیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن اور بیرسٹر علی ظفر کی استدعا پر عدالت نے سماعت جمعرات 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید