• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد میں کار سے نوجوان جوڑے کی لاش برآمد

Recovered The Body Of A Young Couple In Hyderabad
حیدرآباد میں مستقبل کے خواب سجانے والانوجوان جوڑا پراسرار طور پر کار میں مردہ پایا گیا ۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے ۔ پولیس نوجوان جوڑے کی ہلاکت کی گتھی نہ سلجھاسکی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز حسین آباد تھانے کی حدود میں واقع واپڈا واٹر ونگ کالونی کے قریب سے کار سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاش ملی تھی۔ جسے بے نظیر قادری اور مصطفیٰ رضا شیخ کے نام سے شناخت کیا گیا۔

دونوں نجی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔ لڑکی کے والدین پوسٹ مارٹم کرائے بغیر لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔ جبکہ لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآبادمیں کیا گیا اور نمونے ٹیسٹ کے لئے کراچی اورلمس اسپتال بھجوادیئے گئے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر سوہائی تالپور نے جیو نیوز کو بتایا کہ لڑکی پرائیویٹلیزنگ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی جبکہ لڑکے کاکار شوروم تھا۔ دونوں ایک دوسرے کوپسند کرتے تھے ۔لڑکی کے والدین 2017 ءمیں ان کی شادی کرنا چاہتے تھے ۔

دونوں کی ہلاکت کو خودکشی، قتل قراردینا قبل از وقت ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تفتیش میں مدد ملے گی۔

پولیس نوجوان مصطفیٰ رضا کے ایک دوست کی تلاش میں ہے جو کار کو اسپتال تک لایاتھا۔
تازہ ترین