کراچی( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ بھارت کی سرزمین پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دوٹوک موقف نے بی جے پی اور پی ٹی آئی کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ عمران خان اس غلط فہمی کا شکار رہتا ہے کہ اسکی طرح پوری قوم کا بھی حافظہ کمزور ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف مدلل و دوٹوک انداز میں بی جے پی اور آر ایس ایس کے لغو بیانئے کے پرخچے اڑائے ہیں، پوری قوم اس پر آج انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ اس غلط فہمی کا شکار رہتا ہے کہ خود اس کی طرح پوری قوم کا بھی حافظہ کمزور ہے۔