کینیا میں قتل کیے گئے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کیس میں پیشرفت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔
سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس سے متعلق از خود نوٹس لے رکھا ہے۔
ارشد شریف قتل پر بنائی گئی خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کل از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔