چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوالات پوچھ لیے۔
عمران خان نے سوال کیا کہ میں دو بار قاتلانہ حملوں کا نشانہ بنا، میں شہباز شریف سے سوالات پوچھنے کی جسارت کرسکتا ہوں کہ مجھے بطور پاکستانی قاتلانہ حملے کے ذمہ داروں کو نامزد کرنے کا حق ہے؟
انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ مجھے مقدمے کے اندراج کے آئینی و قانونی حق سے کیوں محروم کیا گیا؟
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے ہم باضابطہ اعلان کریں کہ پاکستان میں جنگل ہی کا قانون رائج ہے۔
علاوہ ازیں زمان پارک لاہور میں صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے خلاف فیصلہ کن حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کےلیے چند روز انتظار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئین پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہتی ہے، عوام کے ساتھ حکومت کے خلاف باہر نکلیں گے۔