لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواستیں سنگل یا لارجر بینچ کو بھجوانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
جسٹس عابد حسین نے مقامی وکیل آفاق احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے جسٹس عابد حسین پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پی ٹی آئی سے تعلق رہا ہے، بہتر ہے کہ درخواست کسی دوسرے بینچ کو بھجوا دی جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں کہ درخواست سنگل بینچ سنے یا لارجر بینچ۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میری استدعا ہے کہ فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی جائے۔