• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی بھی بلال بھٹو زرداری کی حمایت میں بول پڑے

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں سامنے آگئے۔

عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت میں بلاول بھٹو کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ 

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ایک اچھا میزبان کسی بھی بنیادی سیاسی یا نظریاتی تنازعات سے قطع نظر مہمان نوازی کی قدر کو برقرار رکھتا ہے اور مہمانوں کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آتا ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ’ویسے بھی مہمان کی تذلیل کا عمل کوئی نتیجہ خیز مقصد نہیں ہوتا بلکہ صرف صورت حال مزید خراب ہوتی ہے‘۔ 


انٹرٹینمنٹ سے مزید