• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین ’یورپ ڈے‘ پر یوکرین پہنچ گئیں

 یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین ’یورپ ڈے‘ منانے کے لیے جنگ زدہ یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئیں۔

کیف پہنچنے پر یوکرین کے صدر ولادمیر زیلنسکی نے اِن کا استقبال کیا، یورپین کمیشن کی صدر پولینڈ کے راستے ٹرین کے ایک طویل سفر ذریعے کیف پہنچی ہیں۔

اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ کیف میں واپس آنا اچھا ہے جہاں ہم، جن اقدار کو عزیز رکھتے ہیں ان کا ہر روز دفاع کیا جاتا ہے، لہٰذا یہ یوروپ کا دن منانے کے لیے ایک مناسب جگہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صدر زیلنسکی کے یوکرین میں بھی 9 مئی کو یومِ یورپ منانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید