• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں قیام امن کیلئے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان

پاکستان سوڈان میں قیام امن کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ 

اسلام آباد سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ مذاکرات سے پہلے کی سہولت فراہم کرنے کےلیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب کی ان کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ 

دفتر خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں کے درمیان جدہ میں بات چیت ہوئی ہے۔ بات چیت قلیل المدتی جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سوڈان کی صورتحال کے سیاسی حل کےلیے اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید