امریکا کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے ویانا میں چین کے امور خارجہ کمیشن کے ڈائریکٹر وینگ ای سے ملاقات کی۔
وائٹ ہاؤس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ یہ ملاقات 10 سے 11 مئی کے درمیان ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں فریقین نے امریکا چین مشترکہ تعلقات، عالمی و علاقائی سیکیورٹی مسائل پر واضح، ٹھوس اور مثبت بات چیت کی۔
امریکا اور چین کے عہدیداران کے درمیان یوکرین میں جاری جنگ سمیت دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات رابطہ کاری کے ذرائع کو کھلا رکھنے اور دونوں ممالک میں جاری مقابلے کے ماحول میں ذمہ دار طرز عمل اختیار کرنے کیلئے کی گئی۔
دونوں فریقین نے رابطے کے اس اہم اسٹریٹجک ذریعے کو برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔