وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے پر مشاورت بھی کی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی شامل تھے۔
ملاقات کا اعلامیہ جاری
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔
مولانا فضل الرحمان آج کسی بھی وقت ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیں گے۔