• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی رہائی کا حکم، سابقہ اہلیہ جمائما کا بیان آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے رہائی کا حکم ملنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی آگیا۔ 

چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ 

چیف جسٹس نے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا جبکہ انہیں پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا بیان بھی سامنے آیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے عمران خان کی رہائی سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’بلآخر دانشمندی غالب آگئی۔‘

جمائما گولڈ اسمتھ نے اس کے ساتھ شکریہ کی علامت ایموجی اور پاکستانی پرچم کی ایموجی بھی شیئر کی۔


قومی خبریں سے مزید