• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، صدر عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں بطور مہمان رکنے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے صدر مملکت عارف علوی نے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ملاقات تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی اور مذاکرات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کو 3 دن میں پیش آئی صورتحال اور پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری سے متعلق بریف کیا۔

سپریم کورٹ نے رہائی کے حکم کے بعد عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید