چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کل اپنے خطاب میں عوام سے پرامن رہنے کا کہیں گے۔
کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ عوام سے خطاب میں کہوں گا کہ یہ ملک اور فوج اپنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر کے بغیر عوام کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے، میری حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری رہے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا سے پوچھا کہ کیا میں حقیقی آزادی کے نعرے سے پیچھے ہٹ گیا ہوں؟