حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنےمیں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پہنچیں۔
نیئر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سپریم کورٹ کے باہر پیر 15 مئی کو بڑا دھرنا دینے کا اعلان کیا۔