• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرب کا کردار یمنیٰ زیدی سے قبل عائزہ خان اور نیلم منیر کو آفر ہوا تھا

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈرامے ’تیرے بن‘ میں میرب کا کردار اُن سے قبل دو اداکاراؤں کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکارہ وہاج علی کے مدِ مقابل مرکزی کردار ’میرب‘ ادا کر کے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اس ڈرامے سے متعلق کھُل کر بات کی ہے۔

اداکارہ کا بتانا تھا کہ انہیں یہ ڈرامہ کر کے بہت اچھا لگا، اُنہیں مزا آ رہا ہے، انہوں نے اس ڈرامے میں کام کر کے ناصرف بہت کچھ سیکھا بلکہ اُنہیں خود کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بھی مزید جاننے میں مدد ملی ہے۔


یمنیٰ زیدی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن سے قبل اس ڈرامہ سیریل کی پیشکش صفِ اول کی اداکاراؤں نیلم منیر اور عائزہ خان کو کی گئی تھی مگر دونوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی تھی۔

یمنیٰ زیدی کا بتانا تھا کہ یہ ڈرامہ کرنے سے قبل وہ کافی تذبذب کا شکار تھیں کہ اتنی بڑی بڑی اداکاراؤں نے یہ ڈرامہ مسترد کر دیا ہے اور وہ اس میں کردار ادا کریں۔

یمنیٰ زیدی نے مزید کہا کہ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ یہ ڈرامہ بہت مختلف اور بہترین بنائیں گے، ایسا کہ جسے یاد رکھا جائے گا، اس طرح اُنہیں حوصلہ ہوا اور وہ اس ڈرامے میں کام کر کے بہت خوش ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید