امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی سیاست نے ملک کو بستر مرگ تک پہنچا دیا ہے، جان بوجھ کر خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے، سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو ایٹمی صلاحیت کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو شام اور سوڈان نہیں بنانا تو الیکشن کی طرف جانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ واحد راستہ ہے جس سے بہتری آ سکتی ہے، جماعت اسلامی نے قومی انتخابات کا روڈمیپ دیا ہے، ادارے غیر سیاسی ہو جائیں، عوام کا عدالتوں اور اداروں پر اعتماد ختم ہو گیا ہے۔