• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے واقعات میں عمران خان یا کسی پی ٹی آئی رہنما کا کردار نہیں: فیاض چوہان

فیاض چوہان—فائل فوٹو
فیاض چوہان—فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں عمران خان یا پی ٹی آئی کے کسی مرکزی لیڈر کا کوئی کردار نہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو منظم سازش کے تحت عوام اور فوج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز کے ذریعے ہائی کورٹ سے عمران خان کا اغوا اِسی سازش کی کڑی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو اور گورنر ہاؤس میں جان بوجھ کر پولیس نہیں تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید