امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے تاریخی گھر کو جلایا گیا، ریڈیو پاکستان کی عمارت فریاد کر رہی تھی کہ میرا جرم کیا تھا؟
پشاورمیں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک میں سیاست جھوٹ اور پروپیگنڈے کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سنجیدہ لوگ چاہتے ہیں کہ جماعتِ اسلامی کا راستہ اختیار کیا جائے، عوام کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے، ہم معیشت میں قرآنی نظام چاہتے ہیں۔
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ زرعی اور ایٹمی طاقت کے حامل ملک میں لوگ آٹے کے ٹرکوں کے پیچھے بھاگتے نظر آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرکاری سرپرستی میں حکومتی سیاسی قوتیں سپریم کورٹ کے خلاف جمع ہو رہی ہیں۔
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست پاکستان کی تباہی کی سیاست ہے۔