چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سیکیورٹی ٹیم کے رکن احمد نیازی کے گھر پر لاہور پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پولیس چھاپے کے وقت احمد نیازی گھر پر موجود نہیں تھے۔
خاندنی ذرائع کے مطابق احمد نیازی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی ٹیم کے رکن ہیں۔
ذرائع کے مطابق پولیس احمد نیازی کے پڑوس میں رہنے والے 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کر کے لے گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار لڑکا اپنی چھت سے پولیس چھاپے کی موبائل فوٹیج بنا رہا تھا۔